ْصوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور کی ہونہار اقلیتی طلباو طالبات میںاسکالرشپ کی تقسیم

حکو مت پنجاب کی جا نب سے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کی لئے بے شمار اقدامات کئے گئے ہیں‘خلیل طاہر سندھو

بدھ 18 اپریل 2018 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) صوبائی و زیر برا ئے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طا ہرسند ھو ،صوبہ بھر میں ہونہار اقلیتی طلباو طالبات میں حکومت پنجا ب کی جانب سے اسکالر شپ کی مد میں وظائف تقسیم کرنے کے سلسلہ میں گزشتہ روز راولپنڈی پہنچے ،جدھر انہوں نے ڈی سی آفس،راولپنڈی میں ، جہلم، چکوال ، گو جر خان اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی22 ہونہار اقلیتی طلباء میں چھ لا کھ تیس ہزار مالیت کے و ظا ئف تقسیم کئے۔

و ظا ئف حا صل کر نے والے خوش نصیب طا لب علموں میں جہلم سے انٹر میڈ یٹ کے طلباء حسنین ند یم، ر ئیس مشتاق ، جمیرہ جل، ڈینیل، ہارون مسیح ؛ چکوال سے ثمن جل، الینہ شہباز، روما نہ مر یم، افشاں جل ، ر بیکا اسلم اور گو جر خا ن سے سحرش منظور کو 20.20ہزار رو پے، گر یجوا یشن کے طلبہ میں جہلم سے عطیہ یعقوب،الیشہ اسحاق، عدنان کھو کھر؛ را ولپنڈی سے صباء پر ویز،سلینا ، میتھیو عارف اور چکوال سے شبنم ذ والفقار کو 30,30ہزار کے انعامات جبکہ پرو فیشنل سٹڈ یز سے تعلق ر کھنے وا لے راولپنڈی کے طلباء حرا کشور، ر میش چو ہد ری میرب سہیل اور جہلم سے نر یصہ پرو یز کو 50,50ہزار مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی طلباء کی حوصلہ افزا ئی کے لئے صو بے بھرکے 36اضلاع میںسال میںدو مر تبہ میںکل سا ت کروڑ ما لیت کے و ظا ئف تقسیم کئے جا تے ہیں،جس کا مقصد جہاں اقلیتی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کر نا ہے وہیں ان کے بہترین مستقبل کیلئے حو صلہ افزا ئی بھی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آ ئین کے رو سے پا کستا ن کے تمام شہر یوں کو بنیا دی حقو ق حا صل ہیں اور ہمارے سبز ہلالی پرچم کا سفید حصہ اقلیتی کی نمائندگی کرتا ہے، اسی طرح حکو مت پنجاب کی جا نب سے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کی لئے بے شمار اقدامات کئے گئے ہیں جن کی بدو لت آ ج صو بے میں اقلیتی برادری سے چار اسسٹنٹ کمشنرز اور87 51 بچے سولہویں اور سترہویں گر یڈ میں بشمول 89 سب انسپکٹرزاپنی خدمات سر انجام دے ر ہے ہیں۔

سکا لر شپ حا صل کر نے والے طلباو طالبات نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سرا ہتے ہو ئے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین د ہانی کرائی کہ وہ مزید محنت اور جوش سے پاکستان کے بہترین مستقبل کے ضامن بنیں گے۔ تقر یب میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلا ننگ)را ئو عا طف رضا،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر کا لجز شیر احمد ستی ، اقلیتی طلباء اور ان کے والد ین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں