وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرینگے، نیب نے دستاویزات لیک نہیں کیں، ڈی جی نیب پنجاب

بدھ 18 اپریل 2018 17:32

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرینگے، نیب نے دستاویزات لیک نہیں کیں، ڈی جی نیب پنجاب
لاہور ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرینگے، خواجہ سعد رفیق ایک قابل عزت سیاستدان ہیں، نیب نے دستاویزات لیک نہیں کیں، ہم کسی کا چہرہ دیکھے بغیر چیئرمین نیب کی ہدایات پر ایمانداری سے کام کر ر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب پنجاب نے کہا کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں، نیب اپنی تحقیقات سے سچ سامنے لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا پیراگون سٹی سے گہرا تعلق ہے، انکے فیملی ممبرز کے بنک اکاؤنٹس میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں