سوئمنگ کا تربیتی کیمپ نئے پیراکوں کیلئے عالمی معیار کی تربیت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے‘محمد عامر جان

ماہر کوچز تربیت دینگے،سپورٹس بورڈ پنجاب نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے ،انکی تربیت کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے‘ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان

بدھ 18 اپریل 2018 17:31

سوئمنگ کا تربیتی کیمپ نئے پیراکوں کیلئے عالمی معیار کی تربیت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے‘محمد عامر جان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام شروع ہونے والا سوئمنگ کا تربیتی کیمپ نئے پیراکوں کیلئے عالمی معیار کی تربیت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے، نئے پیراکوں کو ماہر کوچز کیمپ میں تربیت دیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ 20اپریل کو شروع ہونیوالے ایک ماہ کے تربیتی کیمپ میں 5سی16سال کی عمر کے نئے پیراکوں کو تربیت دی جائے گی،کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں عالمی معیار کی تمام سہولتیں میسر ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور ان کی تربیت کیلئے بھرپوراقدامات کررہا ہے، پیراکی کا تربیتی کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، نئے پیراکوں کو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیارکیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی کیمپ کے اختتام پر بہترین پیراک تیار ہوں گے اورپاکستان عالمی مقابلوں میں بھی حصہ لے سکے گا، ہم پرامید ہیں کہ تربیتی کیمپ سے تیار ہونے والے پیراک ٹائیٹلز جیت کر ملک کا نام روش کریں گے اور ملک میں پیراکی کا کھیل مزید فروغ پائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں