نوازشریف کی پسند دیکھو! دہی بھلے والے کوایٹمی پاکستان کا صدر بنادیا

ممنون حسین جیسے سادہ آدمی پرسینکڑوں ملازم رکھےہوئےہیں،سادہ آدمی کا تب پتا چلے گا جب اقتدار سے نکل جائے گا۔سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی صدرممنون حسین پرتنقید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اپریل 2018 17:01

نوازشریف کی پسند دیکھو! دہی بھلے والے کوایٹمی پاکستان کا صدر بنادیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کی پسنددیکھو!چاٹ دہی بھلے والے کوایٹمی پاکستان کا صدر بنادیا،ممنون حسین جیسے سادہ آدمی پرسینکڑوں ملازم رکھے ہوئے ہیں،سادہ آدمی کا تب پتا چلے گا جب اقتدار سے نکل جائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوسمجھ آجائے گی۔

اداروں کا اصل آدمی مشاہد حسین ہے جوادھر گیا ہے۔ مشاہد حسین سید پاکستان کی سیاست کے گولڈن لوٹے ہیں۔مشاہد حسین کی وجہ سے مسلم لیگ ق چھوڑی۔ اصل لوٹا آدمی مشاہد حسین سید ہے۔مشاہد حسین ہی آرمی چیف کو سینیٹ میں لے کرگئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف پرپابندی کے باعث اب وہ اداروں کیخلاف بات نہیں کرسکتے تواپنی حکومت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بات کریں گے؟ نوازشریف اداروں پرچڑھائی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف سیاسی طور پرشہبازشریف کو کبھی بھی نہیں کھیلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کوشدید قسم کے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ملک کی دولت لوٹی وہ واپس لائی جائے اور سزا کا حصہ بنایا جائے۔الیکشن کمیشن نے بہت سے کیسز کونمٹایا ہے۔بڑا زبردست کام کیا ہے۔حلقہ بندیوں کے معاملے پرلوگ ابھی عدالتوں میں جائیں گے۔اگست میں جوڈوکراٹے ہوسکتے ہیں لیکن الیکشن نہیں ہوسکتے۔

میں کہہ کہہ کرتھک گیا ہوں کہ الیکشن ستمبراکتوبر یا نومبرتک جاسکتے ہیں۔پاکستان میں قومی انتخابات نومبر میں ہوں گے۔الیکشن ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے۔ملک میں اس وقت لیڈرشپ کابحران ہے؟31مئی تک سیاسی حالات واضح ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سلیکشن دیکھیں کہ کہاں چاٹ اور دہی بھلے والے کواٹھا کرایٹمی پاکستان کا صدر بنادیا۔ممنون حسین جیسے آدمی پرسینکڑوں ملازم رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سادہ آدمی وہ ہے جس کے اخراجات کم ہیں۔سادہ آدمی کا تب پتا چلے گا جب اقتدار سے نکل جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں