پی ٹی آئی چئیرمین پر الزامات عائد کرنے والی عائشہ گلا لئی عمران خان کے حق میں صفائیاں دینے لگ گئیں

عمران خان چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے لاڈلے نہیں ہیں، یہ محض الزام ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 16:46

پی ٹی آئی چئیرمین پر الزامات عائد کرنے والی عائشہ گلا لئی عمران خان کے  حق میں صفائیاں دینے لگ گئیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما  عائشہ گلا لئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیمرمین عمران خان چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے لاڈلے نہیں ہیں۔یہ محض الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما  عائشہ گلا لئی  کئی عرصے تک پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عائشہ گلا لئی نے کئی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر طنز کے تیر چلائے ۔عائشہ گلا لئی سمبڑیال میں قتل ہونے والے صحافی ذیشان بٹ کے گھر تعزیت کے لیے گئیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مریم نواز دونوں نے سیالکوٹ اور سمبڑیال میں جلسے کیے لیکن کسی نے بھی قتل ہونے والے صحافی ذیشان بٹ کے گھر آنا اہم  نہیں سمجھا۔عائشہ گلا لئی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی جانب سے عدلیہ پر حملے کرنا قابل مذمت ہے۔جب کہ عمران خان چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے لاڈلے نہیں ہیں۔یہ محض الزام ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں