ہیلتھ سیکٹر کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 41کروڑ 9لاکھ روپے کی منظوری

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ہیلتھ سیکٹر کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 41کروڑ 9لاکھ روپے کی منظوری دیدی گئی۔حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی60ویںاجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 41کروڑ 9لاکھ 72ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کی60ویں اجلاس میںجن2ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں نیشنل پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب میں ایوئن انفلوائنزا کی مکمل روک تھام اور بچائو کیلئے 8 کروڑ 96 لاکھ 64 ہزار روپے اور پنجاب میں ملیریا کنٹرول پروگرام کے دوبارہ آغاز کیلئے 32 کروڑ 13 لاکھ 8 ہزار روپے شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں