ویٹر نری کا عا لمی دن منانے کے حوالے سے ویٹرنری یونیورسٹی میں اجلاس کا انعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذ شتہ روز ویٹر نری کا عالمی دن 28اپریل کوبھر پور انداز میں منا نے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت یونیورسٹی کے پرو وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں یونیورسٹی کے سینئرٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف سمیت مختلف سٹو ڈنٹس سو سا ئٹیوں کے طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ورلڈ ویٹر نری ڈے کے حوالے سے کئے جا نے والے انتظا مات کا جا ئزہ لیاگیا۔پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف نے اجلا س کو دن کی منا سبت سے کئے جانے والے انتظا ما ت کے بارے میں تفصیلی آ گاہ کیا۔ ویٹرنری کے عالمی دن کے مو قع پر یونیورسٹی میںواک ، سیمینار، پیٹ شو، ڈیورمنگ کیمپ اور کیک کا ٹنے کی تقر یب کا انعقاد کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں