پنجاب بھرمیں862ٹریفک حادثات میں6ا فراد جاںبحق،1018زخمی

بدھ 18 اپریل 2018 16:30

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی1018مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق جبکہ 612زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں400افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 439ڈرائیوز،17کم عمرڈرائیورز452مسافراور127پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ،198ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت214متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد98حادثات میں112متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 69حادثات میں93متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1018متاثرین میں814مرد اور204خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں143فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور559افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ316زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے،ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں657موٹر سائیکلز،138آٹو رکشے،73موٹر کاریں،14مسافربسیں،49وین،34ٹرک اور111دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں