سارک چیمبر آف کامرس کا تین روزہ اجلاس 27 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا، وژن 2030 کو حتمی شکل دی جائے گی

بدھ 18 اپریل 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سارک چیمبر آف کامرس کا تین روزہ اجلاس 27 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں وژن 2030 کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں تمام رکن ممالک سے سینئر نائب صدر اور نائب صدور شرکت کریں گے۔ اس ضمن میں جاری بیان کے مطابق سارک چیمبرکے صدر رووآن ایدرسنگھے نے گزشتہ روز کولمبو سے ٹیلی فون پر نائب صدر برائے پاکستان افتخار علی ملک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے اور علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے سارک چیمبر تمام ممبر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

رووآن ایدرسنگھے نے کہا کہ تمام نائب صدور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27 اپریل سے قبل اپنے ممالک میں ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی اجلاس منعقد کرکے اس ضمن میں سفارشات تیار کریں اور سارک چیمبر سکریٹریٹ کو بجھوا دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سارک چیمبر کو نتیجہ خیز بنانا، اسے علاقائی تجارتی اور سرمایہ کاری پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا، شراکت داروں کی تلاش اور عالمی بینک، ایشیائی بنک، یونیسکیپ، یونیڈو، آسٹریلیا ایڈ، یوروچیمبرز اور ایف این ایف کے ساتھ موجودہ روابط کو مضبوط کرنا اور سیاحت، کھیلوں، تجارتی میلوں، کاروباری وفدوں کے تبادلے اور بزنس میٹنگز کا انعقاد ان کی اولیں ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں