عارفہ صدیقی نے برسوں بعد شوبز میں واپسی کا گرین سگنل دیدیا

بدھ 18 اپریل 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) ماضی کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی نے شوبز میں دوبارہ واپس آنے کا گرین سگنل دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اس بار عارفہ صدیقی بطور گلوکارہ بھرپور انداز سے میوزک انڈسٹری میں انٹری کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انہوں نے باقاعدہ تکاری بھی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ عارفہ صدیقی نے استاد نذر حسین سے شادی کے بعد گلوکاری اور اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا البتہ کچھ عرصہ قبل جب ان کے شوہرکا انتقال ہوا تو انہوں نے نوجوان گلوکار تعبیر علی سے شادی کرلی تھی، جن کے کہنے پر عارفہ صدیقی نے کئی سال بعد گلوکاری شروع کردی ہے اور جلد ہی وہ اس کا عملی مظاہرہ بھی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں