غیر ملکی بیرونی سرمایہ کاری جولائی تا مارچ2ارب ڈالر سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے ‘میاں خرم الیاس

غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی ‘سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

بدھ 18 اپریل 2018 15:21

غیر ملکی بیرونی سرمایہ کاری جولائی تا مارچ2ارب ڈالر سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے ‘میاں خرم الیاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) تاجر راہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے غیر ملکی سرمایہ کاری جولائی تا مارچ2ارب ڈالرسے تجاوز کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا جس سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں خرم الیاس نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں اربوںڈالر سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کو صنعتی لحاظ سے ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل گیم چینجر ثابت ہوگی اور ملک اقتصادی اور معاشی ترقی ترقی میں دیگرہم عصر ممالک کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔ملک کے اندر خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا جس سے ملک کے ہر طبقہ کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں