ووٹ کو عز ت دو کا نعرہ لگا کر قوم کو بے وقو ف بنانے والے ملک میں علا ج کیو ں نہیں کرا تے ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

بیروزگاری ‘ مہنگائی ‘ لوڈشیڈنگ ‘ بدامنی ‘ کرپشن لوٹ مارنے غریب عوام کا سوکھ چین چھین لیا ہے‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

بدھ 18 اپریل 2018 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ووٹ کو عز ت دو کا نعرہ لگا کر قوم کو بے وقو ف بنانے والے ملک میں علا ج کیو ں نہیں کرا تے ،بیروزگاری ، مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بدامنی ، کرپشن لوٹ مارنے غریب عوام کا سوکھ چین چھین لیا ہے۔ حلقہ این اے 133 میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت قرض لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر چکی ہے اور لو ٹ ما رکرنے میں سابقہ حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ،حکومت کی ناقص پالیسیو ں کی وجہ سے پورا ملک اندھیرو ں میں ڈوبا ہوا ہے ‘ شریف خاندان نے پاکستا ن کوآئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں کا غلا م بنا دیا ہے ‘ بیروزگاری ‘ مہنگائی لوڈشیڈنگ ‘ بدامنی ‘ کرپشن لوٹ مارنے غریب عوام کا سوکھ چین چھین لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے لیکن حکمرانو ں کی لوٹ مارنے آج پاکستان کو آگے لیجانے کی بجائے پیچھے کی طرف دھکیلا جارہا ہے آج پاکستان کا ہرشہری سوا لاکھ کا مقروض ہوچکاہے اور عوام تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ نام نہاد خادم اعلی نے پنجاب میں لوٹ مارکے لیے 56کمپنیاں بنائی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا ، ایک ڈھیلے کی کرپشن کا کہنے والوں کے لیے شرم سے ڈوب مر نے کا مقام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں