خواجہ سعد رفیق کرپشن کیسز سے بچنے کے لیے کس کے پاس سفارش لے کر گئے؟ معروف سیاستدان نے بھانڈا پھوڑ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 11:12

خواجہ سعد رفیق کرپشن کیسز سے بچنے کے لیے کس کے پاس سفارش لے کر گئے؟ معروف سیاستدان نے بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئیر سیاستدان نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق سفارش کے لیے 4 جرنیلوں سے ملے تھے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ خیال ہوا تھا۔اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق روسٹرم پر ائیں اور لوہے کے چنے بھی ساتھ لے کر آئیں۔

(جاری ہے)

جس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ میں نے لوہے کے چنے والی بات سیاسی مخلافین کے لیے کی تھی۔اس سماعت کے بعد میڈیا پر قیاس آرائیاں ہونے لگ گئی تھیں کہ خواجہ سعد رفیق سفارش کرنے کے لیے کچھ معروف شخصیات سے ملے ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق 4 جرنیلوں سے ملے تھے۔لیکن ان جرنیلوں نے خواجہ سعد رفیق کو صاف جواب دیا کہ ہر چیز کا فیصلہ سپریم وکرٹ نے کرنا ہے۔اور ہم سپریم کورٹ کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کر سکتے۔اور آئینی طور پر ہم سپریم کورٹ کے تابع ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں