پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور میں کاروائیاں

زائد المیعاد تیل کے استعمال پر2معروف فوڈ پوائنٹس، کاسمیٹکس رنگوںکے استعمال پرفالودہ پوائنٹ سیل

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائیاںکرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 4فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ 7فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بھرمار اور زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی پر 61,000ہزار کے جرمانے عائد کیے جبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک تلف، قوانین کی خلاف ورزیوں پر65کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمزنے قذافی سٹیڈیم میںمعروف ریسٹورنٹ کوزائد المعیاد تیل استعمال کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ، مکھیوں کی بھرمار ، کھلے کوڑا دان اور میڈیکلز کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا جبکہ فالودہ شاپ کو نامناسب انتظامات،ملاوٹ زدہ دودھ استعمال کرنے،فالودہ تیار کرنے لئے مضر صحت کاسمیٹکس رنگ،مصنوعی فلیورز کے استعمال پرقلفہ شاپ کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

سمن آباد میں بسطامی روڈ پرپیک اور فروزن فوڈز پروڈکشن کمپنی کے پروڈکشن ایریا میں واش روم ہونے ،کھلے نا ن فوڈ گریڈ کلر کے استعمال ، ورکرز کے میڈیکل سر ٹیفیکیٹ کی عد م موجوگی اور لائسنس کی عدم دستیابی پر سیل کر دیا ۔مزید برآںفوڈ سیفٹی ٹیموں نے جوہر ٹائون میں واقع پیور پریمیم واٹر فلٹریشن پلانٹ کو ناقص انتظامات ،غیر قانونی طور پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کرنے ،لیب ٹیسٹ اوررکارڈ کی عدم موجودگی،ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے پر پلانٹ کو سیل کیا گیا۔

دوسری جانب مزیدکارروائیوں کے دوران شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس، سویٹس اینڈ بیکرز،کریانہ سٹورز پر مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا۔صفائی کے ناقص انتظامات ، مضر صحت تیل کے استعمال،ورکنگ ایریا میںحشرات کی موجودگی،زائدالمیعاد مشروبات فروخت کرنے اور میڈیکلز کی عدم دستیابی پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر61,000کے جرمانے عائد کئی گئے ۔متعدد فوڈ پوائنٹس سے غیر معیاری،زائدالمعیاد اور مضر صحت خوراک تلف کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں