این ٹی سی لاہور ریجنل عمارت کی تعمیراتی منصوب میں خورد برد کے الزام میں گرفتار کنٹریکٹر سے تفتیش

پلی بارگین کے تحت 6.101 ملین روپے کی رقم وصول کرکے اس کاچیک این ٹی سی کے ایم ڈی وقار راشد خان کے حوالے کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) نیب پنجاب نے نیشنل ٹیلی مواصلات کارپوریشن (این ٹی سی) لاہور ریجنل عمارت کی تعمیراتی منصوبے ناقص میٹریل استعمال کرکے رقم خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کنٹریکٹر سے دوران تفتیش پلی بارگین کے تحت 6.101 ملین روپے کی رقم وصول کرکے اس کاچیک این ٹی سی کے ایم ڈی وقار راشد خان کے حوالے کر دیا۔

یہ چیک نیب پنجاب کے ڈی جی سلیم شہزاد نے منگل کو نیب کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں دیا۔

(جاری ہے)

سال 2012ء میں نیشنل ٹیلی مواصلات کارپوریشن (این ٹی سی) لاہور ریجنل عمارت کی تعمیراتی منصوبے میں ملزم کنٹریکٹر نے ناقص میٹریل استعمال کیا اور سرکاری رقم خورد برد کی۔ جس پر این ٹی سی نے کنٹریکٹر کے خلاف نیب سے رجوع کیا، نیب نے ملزم کو گرفتار کرکے دوران تفتیش پلی باگین کے تحت اس سے ابتدائی طور پر 6.101 ملین روپے کی رقم وصول کی جبکہ ملزم سے مزید 19 ملین کی رقم برآمد کی جائے گی۔این ٹی سی کے ایک ترجمان کے مطابق ایم ڈی این ٹی نے نیب ٹیم کی کوششوں اور انکی محنت اور پیشہ ورانہ عزم کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں