اذان نہیں واٹس ایپ کا استعمال کریں، افریقی ملک کاانوکھا حکم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اپریل 2018 23:20

اذان نہیں واٹس ایپ کا استعمال کریں، افریقی ملک کاانوکھا حکم
گھانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17اپریل 2018ء ):گھانا میں حکومت کی مسلم دشمنی نے تمام حدیں پار کر لیں، حکومت کا مسلم کمیونٹی کو اذان کے لیے لاوڈ سپیکر کے استعمال سے روکنے کا حکم ،حکومت کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو بلانے کے لیے واٹس ایپ استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھانا میں حکومت کی مسلم دشمنی نے تمام حدیں پار کر لیں، حکومت کا مسلم کمیونٹی کو اذان کے لیے لاوڈ سپیکر کے استعمال سے روکنے کا حکم ،حکومت کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو بلانے کے لیے واٹس ایپ استعمال کیا جائے۔

گھانا حکومت کا کہنا ہے کہ چرچ اور مساجد میں استعمال ہونے والے لاوڈ سپیکر کے باعث شور کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔گھانا کی وزارت ماحولیات کا کہنا تھا کہ اما م مسجد کو چاہیے کہ وہ اذان اور لاوڈ سپیکر کی بجائے واٹس ایپ میسجز کا استعمال کرے۔اس پر گھانا کی مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ مسلم عمائدین کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کے باعث واٹس ایپ کا استعمال ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں