مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر پابندی پر عمل درآمد کیلئے تین ر کنی فل بنچ تشکیل

منگل 17 اپریل 2018 23:11

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی نے مال روڈ پر احتجاج اور دھرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونے کیخلاف درخواستوں پرسماعت کیلئے نیا فل بنچ تشکیل دے دیا ہے، بنچ کے سربراہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس انوار الحق ہونگے جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس سید کاظم رضا شمسی اور جسٹس فیصل زمان خان شامل ہیں.

(جاری ہے)

مقامی تاجر نعیم میر سمیت دیگر تنظیموں نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا. درخواستوں میں نشاندہی کی گئی کہ ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج پر پابندی عائد کی ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود آئے دن مال روڈ پر احتجاج کا سلسلہ جا ری رہتا ہی. درخواست گزاروں کے مطابق احتجاج سے کاروبار زندگی متاثر ہوتا ہے اور یہ عدالتی احکامات کے بھی خلاف ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا بنچ تشکیل دیا ہے جو 24 اپریل سے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں