ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کی تجدید پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب

منگل 17 اپریل 2018 23:11

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کی تجدید پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا اور درخواست مزید کارروائی کیلئے جسٹس شاہد کریم کو بھجوا دی ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سید رضا حیدر سمیت دیگر اسلحہ ڈیلرز کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اسلحہ ڈیلرز کے مطابق حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کی تجدید پر پابندی لگا دی اور تمام ممنوعہ اسلحہ واپس کرنے کا حکم دیا گیا. درخواست گزار ڈیلز نے بتایا کہ مقررہ وقت تک اسلحہ واپس نہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ اور کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا، درخواست میں نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے تمام درخواستیں جسٹس شاید کریم کو بجھوا دیں اور قرار دیا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں زیر بنچ میں زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں