منشیات سمگلنگ میں ملوث چیک ماڈل ٹریسا کو بڑی خوشخبری مل گئی

منگل 17 اپریل 2018 23:11

منشیات سمگلنگ میں ملوث چیک ماڈل ٹریسا کو بڑی خوشخبری مل گئی
لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سیشن کورٹ نے غیرملکی ماڈل ٹریسا پر فردجرم آئندہ سماعت تک کے لیے موخر کردی۔عدالت نے ٹریسا کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ٹریسا پر فرد جرم عائد نہ کی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور شاہد بشیر نے منگل کو کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو ملزمہ ٹریسا کی جانب سے نئے وکیل نے وکالت نامہ جمع کروایا ،جس پر ملزمہ کے نئے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کے چالان کو پڑھنے اور کیس تیار کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

جس پر عدالت نے وکیل سردار محمود ڈوگر کی استدعا کو منظور کرلیا اور کیس کی سماعت 19 اپریل تک کے لیے موخر کردیا۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمہ ٹریسا اور شعیب کو کاپیاں فراہم کردی تھیں۔ ماڈل ٹریسا کے خلاف 9 کلو ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کا الزام ہے جس کا چالان کسٹم حکام نے عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں