وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے رہائشی 15سالہ دلاور نفیس کے علاج کیلئے ایکسپریس نیوز پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس

دلاور کے علاج معالجہ کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی:شہبازشریف دلاور کا علاج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شروع کر دیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 22:54

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کے رہائشی 15سالہ دلاور نفیس کے علاج کیلئے ایکسپریس نیوز پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے راولپنڈی کے علاقے بنی کے رہائشی 15سالہ دلاور نفیس کے علاج کے لئے ایکسپریس نیوزچینل پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طو رپر ضروری ہدایات جا ری کر دی ہیں -وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب حکومت 15سالہ دلاور کے علاج معالجہ کے اخراجات برداشت کرے گی-وزیراعلی کی ہدایت پر وزیراعلی آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری حاجی نواز ملک نے دلاور کے والد سے رابطہ کیاہی-وزیراعلی کی ہدایت پر 15سالہ دلاور کا علاج راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شروع کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں