لاہور، عدالت نے دو کروڑ گیارہ لاکھ روپے ڈکیتی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

ملزمان سے کسی قسم کی ریکوری نہ ہونے اور جرم ثابت نہ ہونے پر چاروں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری

منگل 17 اپریل 2018 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ماڈل ٹائون کچہری کی عدالت نے دو کروڑ گیارہ لاکھ روپے ڈکیتی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزمان سے کسی قسم کی ریکوری نہ ہونے اور جرم ثابت نہ ہونے پر چاروں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل میاں محمد اختر نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس تفتیش میں ملزمان سے کوئی ریکوری نہیں ہوئی عدالت ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کرے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے دو کروڑ گیارہ لاکھ روپے ڈکیتی کیس کا فیصلہ سنایا۔دو کروڑ گیارہ لاکھ کی ڈکیتی کیس میں چار ملزمان نامزد تھے ۔عدالت نے ملزمان نظام دین، رمضان، تنویر اور ملزم منظور کو بری کرنے کا حکم جاری کیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اچھرہ میں چھے سال قبل ڈکیتی میں معاونت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں