لاہور، سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں چشم دید گواہان طلب ،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

منگل 17 اپریل 2018 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں چشم دید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پانچ چشم دید گواہان کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے دنیا ٹی وی کے کیمرہ مین شہباز حسن اور فیصل رحمن کا بیان قلمبند کر کے جرح مکمل کروائی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس پر سماعت کی۔سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے۔ سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس میں 42 ملزمان نامزد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں