بھارت جنگی جنون کی انتہا پر

بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں پروازیں شروع کر دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اپریل 2018 21:11

بھارت جنگی جنون کی انتہا پر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17اپریل 2018ء ):بھارت جنگی جنون کی انتہا پر پہنچ گیا۔ بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں پروازیں شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون اپنے عروج پر ہے۔بھارت کی عوام کی غربت و افلاس بھی اسے اسکے جارحانہ عزائم سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت ایک جانب ایل او سی پر فائربندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے تو دوسری جانب اس نے پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں فضائی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔

نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق 3 دن کے دوران بھارتی طیارے پاکستان سے ملحقہ سرحد پر 5 ہزار سے زائد پروازیں بھر چکے ہیں،تا ہم بھارتی فضائیہ کے چیف کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ ہنگامی حالات میں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں