حکومت کی بھرپورکوششوں سے پاکستان سمیت صوبہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے ‘رفیق رجوانہ
گزشتہ پانچ سالوں میں وطن عزیز میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دور رس نتائج کے حامل ایسے اقدامات کئے گئے ہیں انرجی بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے گئے ،بجلی کی کارخانوں کی بدولت لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے ،انڈسٹری کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے‘گورنر پنجاب
منگل 17 اپریل 2018 21:53
(جاری ہے)
ترکی کے سفیر مصطفی یورضا کل،چیئرمین سی سی آئی پاکستان سید بابر علی،سی ای او(سی سی آئی)براک بساریر،چیف گروتھ آفیسر/سینئر نائب صدر کمپنی فرانکسکو کریسپو ،صدر یورپ،مڈل ایسٹ اور افریقہ گروپ برائن اسمتھ،کوکاکولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان وافغانستان جی ایم رضوان اللہ خاں،کامل یازک،زوران ویوکینک،ارین کوسٹم ودیگر کے علاوہ آر پی او بلال صدیق کمیانہ،ڈپٹی کمشنر سلمان غنی،سی پی او اطہر اسماعیل ،چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی عامر سلیمی اور صنعتکار بھی موجود تھے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں وطن عزیز میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دور رس نتائج کے حامل ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جس کی بدولت اس شعبہ سے وابستہ افراد کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی وعسکری قیادت اورپوری قوم ملک کو مکمل طور پر دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج،پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران،جوانوں،آرمی پبلک سکول کے بچوں اورشہریوں نے لازوال قربانیوں کی بدولت امن کی راہیں مضبوط ہوئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے کراچی کو دوبارہ امن اورروشنیوں کا شہر بنایا ہے اور اس شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتکاربڑی تعداد میں انڈسٹری لگارہے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے اور فیڈمک میں سرمایہ کاروں کو بجلی،گیس،خوبصورت سڑکیں سمیت ارد گرد خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کا ہمیشہ سے بہترین دوست ملک رہا ہے اورانکے صنعتکاروں کی فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں وسیع سرمایہ کاری سے مقامی تاجروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ انرجی بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے گئے اور بجلی کی کارخانوں کی بدولت لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے جبکہ انڈسٹری کو بھی بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے اللہ تعالیٰ کاانعام اور آگے بڑھنے کا سنہری موقع ہے ۔آج پاکستان کے انفراسٹریکچر میں واضح بہتری نظر آرہی ہے ۔موٹرویز سمیت سڑکوں کا وسیع جال تعمیر ہوا ہے جس سے سڑکوں کی تعمیر سے لوگوں کو آمدورفت کی آسان سہولیات میسر آئی ہیں جبکہ تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں کے ثمرات براہ راست عوام کو مل رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں آج 2018میں پاکستان ترقی کاواضح نقشہ پیش کرہاہے اور اس سفر کو بلاتعطل جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے فیصل آباد میں کوکا کولا آئیسیک کے نئے گرین فیلڈبائنگ پلانٹ کے قیام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کو باعث اعزاز قرار دیا اور پلانٹ کو ریکارڈ مدت میں آپریشنل بنانے اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر پاکستان اور ترکی کے صنعتکاروں کو مبارکباددی۔تقریب میں ترکش سفیر مصطفی یورضا کل ,چیئرمین سی سی آئی سید بابر علی، میجر جنرل رضوان اللہ خاں اور چیئرمین انادولو گروپ تونکے ازیلہان نے بھی اظہار خیال کیا۔قبل ازیں گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ ،ترکی کے سفیر مصطفی یورضا کل ودیگر نے نئے گرین فیلڈ باٹلنگ پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھرمیں 1276ٹریفک حادثات، 09افراد جاں بحق،1318زخمی
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ..
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
صوبائی وزیر زراعت کی زیر صدارت اجلاس، لائیو سٹاک فارمرز کیلئے کسان کارڈو ایپ امور کا جائزہ لیاگیا
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
کلین سوئپ شکست،ویمنزٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
ضمنی الیکشن میںپاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الہٰی کی کامیابی عوامی خدمت کی فتح ہے،راجہ شہزاد
ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کا اقبال ٹائون اور مسلم ٹائون تھانے کا دورہ
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں : سنی علما کونسل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا