مخالفین کے بے بنیاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ،کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں‘شہبازشریف
بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے ، جھوٹ بولنے والوں نے کے پی کے میںاپنے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی 18ء کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ،پرامن اورروشن ہے،سی پیک نے پاکستان کی معیشت کو نئی طاقت دی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 17 اپریل 2018 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کانام ہے اورہمارا ہر قدم عوام کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہی-پاکستان کی 70ء سالہ تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے کہ تیزرفتاری اورشفافیت کیساتھ منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
دریں اثناء وزیراعلی پنجاب سے آج یہاں مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی - وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے پانچ برس شفافیت ،دیانت اورامانت سے عبارت ہیں اورہمارا ہر منصوبہ عوام کی فلاح وبہبود کا آئینہ دار ہے ۔مخالفین کے بے بنیاد الزامات صرف جھوٹ کا پلندا ہے ۔کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔بہتان تراشی اورجھوٹ بولنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے ۔ جھوٹ بولنے والوں نے کے پی کے میںاپنے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی جبکہ ہماری حکومت نے دل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک وعوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے۔ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی حقیقی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے بھرپور محنت اور جذبے اور جانفشانی سے کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھوٹ اور بہتان طرازی کی منفی سیاست کے علمبر دار عناصر کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ان شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔جھوٹ ،الزامات اور کھوکھلے نعروں پر مبنی سیاست کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہے۔آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو یکسر مسترد کر دیں گے۔ اراکین اسمبلی نے صوبے کے عوام کی بے مثال خدمت پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنی محنت اورویژن کے ذریعے پنجاب کو ایک مثالی صوبہ بنایا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے شہروں کی ترقی دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلیدبن چکی ہے ۔پنجاب سپیڈ شہباز شریف کا اعزاز ہے اورانشاء اللہ اب پنجاب سپیڈ پاکستان سپیڈ میں بدلے گی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا،اراکین پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ اور چوہدری زاہد اکرم شامل تھے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا