مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا حل ڈھونڈ نکالا

مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف بیانیہ کو پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ڈھونڈ لیا،انٹرنیشل سوشل میڈیا کنسلٹنسی نامی کمپنی کی خدمات حاصل کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اپریل 2018 20:27

مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا حل ڈھونڈ نکالا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17اپریل 2018ء ) :مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا حل ڈھونڈ نکالا۔ مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف بیانیہ کو پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ڈھونڈ لیا۔انٹرنیشل سوشل میڈیا کنسلٹنسی نامی کمپنی کی خدمات حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا حل ڈھونڈ نکالا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف بیانیہ کو پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم ڈھونڈ لیا۔انٹرنیشل سوشل میڈیا کنسلٹنسی نامی کمپنی کی خدمات حاصل کر لی۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی اور سینئیر قیادت اس وقت شدید پریشان ہے اور اس بات پر مسلسل غور کر رہی کہ کس طرح پابندی کے باوجود اپنے بیانیے کو عوام تک پہنچایا جائے تا ہم یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ اس کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کل عدالت نے مسلم لیگ ن کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشر و اشاعت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں