ڈی پی آئی کالجز نے صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کیلئے بھرتی شدہ نئے لیکچررز کی مستقلی کو ٹریننگ کورس سے مشروط کر دیا

منگل 17 اپریل 2018 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈی پی آئی کالجز نے صوبے بھر کے سرکاری کالجوں کیلئے بھرتی کئے جانے والے نئے لیکچررز کی مستقلی کو ٹریننگ کورس سے مشروط کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں کے سربراہان کو باقاعدہ ایک مراسلہ جاری کردیا ہے بتایاگیا ہے کہ بھرتی ہونے والے ان لیکچرارز کو ایجوکیشن یونیورسٹی میں ٹریننگ دی جائیگی اور ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ان سے باقاعدہ تحریری ٹیسٹ بھی لیا جائیگا ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ان ایڈہاک لیکچررز کو مستقل کیا جائے بھیجے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لیکچررز ٹریننگ اور تحریری ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرینگے انہیں مستقل نہیں کیا جائیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں