لاہور ہائیکورٹ ، سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی اپیل پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری، جواب طلب

منگل 17 اپریل 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی اپیل پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے لہا کہ بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے عملے کا ہونا لازم ہے، عملے کی کمی کے باعث مختلف اداروں میں حکومتی اور سرکاری امور بروقت سرانجام نہیں دئیے جا رہے جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے،انہوں نے استدعا کی کہ ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو اٹھارہ اپریل کے لئینوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں