لاہور،جامعہ نعیمیہ کے طلباء میں350لاکھ روپے کے وظائف تقسیم

منگل 17 اپریل 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید ؒفائونڈیشن کی طرف سے جامعہ نعیمیہ کے طلباء میں330لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کردیئے گئے ہیں۔وظائف حاصل کرنے والوں میںشعبہ درس نظامی اورعلوم عصریہ کے 32طلباء شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید ؒفائونڈیشن کی طرف سے جامعہ نعیمیہ کے سالانہ امتحانات میں80فیصد سے زائد نمبروالوں کومالی وظائف تقسیم کئے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم سے دینی طلبہ کی خدمت کاکام لیاجارہاہے۔وظائف تقسیم کرنے کامقصد طلبہ کی تعلیمی میدان میںحوصلہ افزائی کرناہے تاکہ کوئی طالب علم مالی مشکلات کے باعث تعلیم کے زیو ر سے محروم نہ رہے۔جامعہ نعیمیہ غریب طلبہ کومعاشرہ کے بہتر کارآمدشہری بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کرتارہے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں