نوازشریف کی ووٹ کو عزت دو مہم کامیاب ہوگئی ہے، آزاد علی تبسم

منگل 17 اپریل 2018 20:48

نوازشریف کی ووٹ کو عزت دو مہم کامیاب ہوگئی ہے، آزاد علی تبسم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ووٹ کو عزت دو مہم کامیاب ہوگئی ہے ، ہر جمہوری معاشرے میں ووٹ کو عزت دی جاتی ہے ، عمران خان بھی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردارادا کریں وہ نہ جانے کیوں جمہوریت مخالف طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں، ان کو تقریر لکھ کر دینے والے ان کی جماعت کے ساتھ بھی غیر جمہوری سوچ کے حامل ہیں ، تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں گروہ بن گئی ہے ، عمران خان اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ان کے اپنے مفادات کے لئے ہے ، جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

ترقی کے پہیے کو روکنا کیا عوام کی خدمت ہی عوام کی خدمت سے یکسر عاری عناصر کو ملک کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔

(جاری ہے)

سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیاہے۔ الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔ 2018 کے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔

پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے سنوارنا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف دشنام طرازی کی سیاست کر رہے ہیں۔ جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے ۔اس لئے ہر موقع پر جھوٹ بولنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سچ اور حق ہر قدم پر سرخرو ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں