لاہور ، حمزہ شہباز کا مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانیوالے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنمائوں کے کام نہ کرنے کا حکم

منگل 17 اپریل 2018 20:36

لاہور ، حمزہ شہباز  کا مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانیوالے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنمائوں کے کام نہ کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر جانے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنمائوں کے کام نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے بتایاگیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے پنجاب کی بیورو کریسی کو مبینہ طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جو ن لیگ کو چھوڑ چکے ہیں ان کے کام نہ کئے جائیں اور انہیں مختلف طریقے سے ٹرخا دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں