لاہور ، سیکرٹری لائیو سٹاک نے ضلعی ڈویژنل اور تحصیل افسران کو انسپکٹرز کے اختیارات سونپ دئیے

افسران کو انسپکٹر کے اختیارات دینے سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ان کی دہلیز پر ہی مسائل حل ہونگے،نسیم صادق بیان

منگل 17 اپریل 2018 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی ڈویژنل اور تحصیل افسران کو انسپکٹرز کے اختیارات سونپ دئیے ہیں جس کا مقصد ان افسران کو صوبے بھر میں فیلڈ میں جا کر لائیو سٹاک کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینا اور موقع پر پنجاب کے عوام کو مسائل حل کرنا بتایاگیا ہے سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کا کہنا ہے کہ افسران کو انسپکٹر کے اختیارات دینے سے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ان کی دہلیز پر ہی مسائل حل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں