کشمیری متحد اور سیاسی مستقبل کے لئے بر سر پیکار ہیں،رانا جمیل احمد منج

عاصمہ بانو سے اجتماعی زیادتی اور سفاکانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے ، تقریب سے خطاب

منگل 17 اپریل 2018 20:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) این ای136 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ کشمیری متحد اور سیاسی مستقبل کے لئے بر سر پیکار ہیں،سنگین جرم کے مرتکب افراد کو کٹہرے میں لانا چاہئے،صدر عاصمہ بانو سے اجتماعی زیادتی اور سفاکانہ قتل کی پیپلز پارٹی ورکروں سمیت شدید مذمت کرتے ہیں،یہ دانستہ جرم ہے جو جنونیوں نے تقریباً دس لاکھ گجر اور مکروال خاندانوں کو سزا دینے کے لئے کئے ہیں،متاثرہ خاندان اور متاثرہ برادری کی داد رسی کرنا وقت کا تقاضہ ہے، لیکن ہندوستانی حکومت اس میں دانستہ طور پر ملوث اور کوئی توقع نہیں نہیں کی جا سکتی،پاکستانی حکومت کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی دعوے بھی بے بنیاد ہیں، میاں نواز شریف کو کشمیریوں سے غداری اور پاکستانی عوام کے مہنہ سے روٹی کا نوالہ چھننے کی سزا ملی ہے،نواز مودی دوستی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، وہ ان خیالات کا اظہاررائیونڈ رکنیت سازی کیمپ اختر سیال کے ڈیرے پر کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیا د ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی، ہم پورا کشمیر ہی لیں گے آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی کار کنان ذمہ داریاں سنبھال لیں، میاں برادران کی سیاست ختم ہو چکی ہے، میاں صاحب کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ،میاں صاحب آپ نے قومی سرمائے کو دونوںہاتھوں سے لوٹا ،کئی ملکوں میں اثاثے بنا ئے غریبوں کو پیٹ بھرنے کے لئے دو وقت کی روٹی چاہئے، میٹرو بس، اورنج ٹرین نہیں ،ن لیگ ملازموں کو نکال رہی ہے، پیپلز پارٹی نوجوانوں کو نوکریا ںدے گی، بچوں کو تعلیم اور غریبوں کوسر چھپانے کے لئے چھت فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ کارکنوںبینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل اور بلاول بھٹو زرداری کو کا میاب کرانے میں اہم کر دار ادکرتے ہوئے متحد ہو جا ؤ ، اس کرپٹ ٹولہ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں