سیاسی مخالفین نے گالی کی سیاست کو فروغ دیا ، ن لیگ نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایاہے، ،ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر

منگل 17 اپریل 2018 20:16

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے گالی کی سیاست کو فروغ دیا جبکہ ن لیگ نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایاہے، موجودہ حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو اور ء 2018کے انتخابات میں سر فخر سے بلند کرکے عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے، ملک میں تبدیلی عوام کی خدمت کرنے سے آئے گی،پگڑیاں اچھالنے سے نہیں ، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی امید وار کی نامزدگی ن لیگ کی قیادت نے کرنی ہے ،بلند و بالا دعوے کرنے سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں انہوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ،بے لوث عوامی خدمات کے عوض عوام سمجھیں گے کہ میرا حق ہے کہ آئندہ بھی ان کی خدمت کرسکوں تو وہ ضرور کامیاب کریں گے ،انہوں نے کہا کہ سیاست کو خدمت سمجھ کر کیا ،کاروبار نہیں بنایا ،میرے دور میں مکمل ہونے والے شفاف ترقیاتی منصوبے اس کی مثال ہیں، وہ ان خیالات کا اظہار چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر کے ڈیرے پر پارٹی ورکروں اور میڈیا سے کر رہے تھے ، اس موقع پر بہت سے نئے گروپوں نے آئندہ انتخابات میں چودھری گلزار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا اور ان کی حما یت کا بھی اعلان کیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں