سی پیک اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی پیکیج سے غیر ملکی سرمایہ کاری میںاضافہ ہو گا ، افتخار بشیر

منگل 17 اپریل 2018 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کای کیلئے خصوصی پیکیج کے تحت ڈیوٹی و ٹیکسوں میں خصوصی رعایت سمیت دیگر مراعات دینے کے اصولی فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی پیکیج سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔

انہوںنے کہا کہ سی پیک صنعتی زونز میں صنعتوں کے قیام کے لیے پاکستانی،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی اور نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات ایسے اقدامات ہیں جن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ملکی سرمایہ کاربھی فائدہ اٹھائیں گے اور ملکی صنعتیں بھی ترقی کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ ان خصوصی اقتصادی زونز میں پاکستان کی مقامی اشیاء کی کھپت بڑھے گی جبکہ رعایتی پیکیج میں خصوصی اقتصادی زونز کے لیے درآمدی مشینری اور پلانٹ پر تمام کسٹمز ڈیوٹیاں اور ٹیکسوںسے ایک مرتبہ چھوٹ مل شامل ہے۔انہوںنے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں گیس ،بجلی ،پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی اور ہر اکنامک زونز میں پاکستانی لیبرلاز کے لاگو ہونے اور ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل سینٹرز کے قیام سے ان زونز میں کام کرنے والے پاکستانی استفادہ حاصل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں