لاہور ہائی کورٹ ، مقامی شہری کی درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری ، جواب طلب

منگل 17 اپریل 2018 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے مقامی شہری کی درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے فخر الزماں کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سب انسپکٹروں کی 45 پوسٹوں پر تقرریوں کے لیے امیدواروں سے کوائف طلب کیے۔اس نے تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کر لیے اسکا تقرر نہیں کیا جا رہا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس کے تقرر کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں