ووٹ کے تقدس کا تماشا بنایا گیا،70سال سے یہی کھیل جاری ہے،سابق وزیر اعظم

کسی کو حق حکمرانی دینا صرف عوام کا کام ہے،قیام پاکستان سے اب تک جمہوریت جڑیں نہیں پکڑ سکی، میاں نواز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اپریل 2018 18:50

ووٹ کے تقدس کا تماشا بنایا گیا،70سال سے یہی کھیل جاری ہے،سابق وزیر اعظم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17اپریل 2018ء ) :سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے تقدس کا تماشا بنایا گیا،70سال سے یہی کھیل جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ کسی کو حق حکمرانی دینا صرف عوام کا کام ہے لیکن بد قسمتی سے قیام پاکستان سے اب تک جمہوریت جڑیں نہیں پکڑ سکی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اسلام آباد میں ووٹ کو عزت دو نامی سمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس دوران انکا کہنا تھا ستربرس تک ہم بیمارسوچ کا خاتمہ کیوں نہ کرسکے۔آج ووٹ کوعزت دوکے نعرے کے ساتھ میدان میں نکلا ہوں۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی بھی اپنی مدت پوری نہ کرسکے۔دوہزار دوکے انتخابات مشرف کے سائے تلے ہوئے۔مشرف کے دورمیں نہ اسمبلی کی کوئی حیثیت تھی اورنہ وزیراعظم کی۔انکا کہنا تھا کہ ووٹ کوعزت دوکا تعلق انتخابات سے ہے۔چیف جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات وقت پرہونگے۔

چیف جسٹس کا آزادانہ غیرجانبدارانہ انتخابات کرانےکاعزم خوش آیند ہے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ووٹ کے تقدس کا تماشا بنایا گیا،70سال سے یہی کھیل جاری ہے۔ کسی کو حق حکمرانی دینا صرف عوام کا کام ہے لیکن بد قسمتی سے قیام پاکستان سے اب تک جمہوریت جڑیں نہیں پکڑ سکی۔عوام کی رائے کو بار بار کچلا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں