بجلی کی کوئی قلت نہیں ‘بجلی کی پیداوار 16ہزار 200میگا واٹ اور طلب 14 ہزار 458 میگا واٹ ہے‘وزارت بجلی

منگل 17 اپریل 2018 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) وزارت بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے‘ ملک میں بجلی کی پیداوار 16ہزار 200میگا واٹ اور طلب 14 ہزار 458 میگا واٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزارت بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار سولہ ہزار دو سو میگا واٹ ہے۔ ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب چودہ ہزار چار سو اٹھاون میگا واٹ ہے دس فیصد سے زائد ترسیلی نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں