مناواں میں تین بچوں کی ہلاکت کیس میں مزید پیش رفت

ٹافیوں میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے نمونوں کے نتائج جاری کر دیئے

منگل 17 اپریل 2018 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) مناواں میں تین بچوں کی ہلاکت کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ٹافیوں کے نمونوں کے نتائج جاری کر دیئے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ مناواں میں تین بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ٹافیوں کے نمونوں کے نتائج جاری کر دیئے ہیں، فرانزک رپورٹ کے مطابق ٹافیوں میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بچوں کی پر اسرار ہلاکت کا معاملہ مزید الجھ گیا، اگر بچوں کی موت ٹافیاں کھانے سے نہیں ہوئی تو پھر کیسے ہوئی نئے سوالات نے جنم لے لیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق گھر والوں نے بچوں کی ہلاکت کا سبب زہریلی ٹافیاں کھانے کو قرار دیا تھا۔ جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشن ٹیموں نے علاقہ بھر کی دکانوں سے نمونے لے کر لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیجے تھے ۔ بچوں نے جو ٹافیاں کھائیں ان کے علاہ بھی علاقہ بھر کی 12 دکانوں سے سیمپل لیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں