اوورسیز پاکستانیوں کی ہائوسنگ سوسائٹیز سے متعلقہ شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جارہی ہیں‘افضال بھٹی

منگل 17 اپریل 2018 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم ہم وطنوں کی ہائوسنگ سوسائٹیز سے متعلقہ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ وہ ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے ہونے والے ترقیاتی کا موں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

ہائوسنگ سوسائٹی، کنٹریکٹر فرم اورمتعلقہ محکموں کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔افضال بھٹی نے کہا کہ او پی سی، اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہائوسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے مذکورہ سوسائٹی کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ سٹرکوں کی تعمیر، واٹر سپلائی، سیوریج ، ڈرینج سسٹم اور دیگر ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں تا کہ اوورسیز پاکستانیوں سمیت دیگر الاٹیوں کو پلاٹس کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے مزیدبراں اس ضمن میں او پی سی کو ہفتہ وار بنیادوں پر رپورٹ بھی فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

افضال بھٹی نے اجلاس میں شریک نمائندوں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے اور تمام کاموں کی تکمیل کے حوالے سے مدت کا تعین کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں