بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے۔سعدرفیق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 17 اپریل 2018 15:07

بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے۔سعدرفیق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل۔2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام سب کچھ دیکھ اورمحسوس کررہے ہیں، سیاسی ٹمپرنگ ناکام ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ زرداری عمران غیراعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا مستقبل نہیں۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گالیوں، الزامات کی بنیاد پر نہیں کریں، جھوٹے الزامات اور گالیوں سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں، پاکستان کا ووٹر ٹی وی دیکھ کر نہیں بلکہ کام کی کارکردگی پر ووٹ دیتا ہے، لوگ آنکھوں سے دیکھتے، کانوں سے سنتے اور اپنے دل سے فیصلہ کرتے ہیں۔سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے بھی سیاست ہوسکتی ہے، کھینچا تانی، جوڑ توڑ کا ماحول ہوتا ہے تو خطرناک صورتحال ہوتی ہے، چیزیں بڑی مشکل سے جڑی ہیں ہمیں مل کر آگے جانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں