محکمہ صحت پنجاب:3143اطائی ڈاکٹروں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اپریل 2018 14:52

محکمہ صحت پنجاب:3143اطائی ڈاکٹروں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2018ء) : محکمہ صحت پنجاب نے اطائی ڈاکٹروں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ،پنجاب میں 3143اطائی اور جعلی ڈاکٹرز کام کررہے ہیں،اطائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی بھی شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے سپریم کورٹ کے حکم پراطائی ڈاکٹرو ں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے 3143اطائی اور جعلی ڈاکٹروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جعلی ڈاکٹروں کیخلاف تیارہ کردہ فہرست سپریم کورٹ میں بھی جمع کروا دی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے اطائی اور جعلی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن کیلئے صوبے کو 10ریجن میں تقسیم کردیا ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے پنجاب میں اطائی اور جعلی ڈاکٹروں کیخلاف ایکشن لیا تھا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے محکمہ صحت پنجاب سے ایک ہفتے میں اطائی ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں