بجٹ میں ٹیکس ریٹ میں 10فیصد کمی لاکر صنعتی شعبہ کو ریلیف دیا جائے ‘خادم حسین

ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم ہوسکے‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 17 اپریل 2018 15:15

بجٹ میں ٹیکس ریٹ میں 10فیصد کمی لاکر صنعتی شعبہ کو ریلیف دیا جائے ‘خادم حسین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریٹ میں کم از کم 10فیصد کمی لاکر صنعتی شعبہ کو ریلیف دے ،ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیلئے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیلیء اقدامات کیے جائیں تاکہ پرانے ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خادم حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے ایمنسٹی سکیم کا اجرا ء ایک اچھا فیصلہ اس سے ٹیکس دہندگان کی تعداد اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے پاکستانی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے جس کی روک تھام کیلئے بجٹ میں اقدامات اٹھائے جائیں اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوششیں کی جائیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں اورتجارتی خسارہ کو کنٹرول کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں