تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 17 اپریل 2018 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی مختلف یونین کونسلوں کے رہائشی علاقوں میں بھینسوں کے باڑوں کی وجہ سے شہری ملیریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جبکہ بلدیاتی نمائندے اور افسر خاموش تماشائی بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں مین گوالوں کی جانب سے رکھی جانے والی بھینسوں نے تعفن پھیلا دیا علاقہ مکین گندگی کے باعث تازہ ہوا نہیں لے سکتے اور گھٹن کا شکار ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں