تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 17 اپریل 2018 14:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق حکومت کی ناقص حکمت عملی اور لاپروائی کے باعث مضر صحت میٹریل سے تیار کردہ ماحول دشمن پولیتھین شاپنگ بیگز پر پابندکی آج تک یقینی نہ بنائی جاسکی جس کی وجہ سے ان کا تاحال بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے مضر صحت پلاسٹک دانہ اور میڈیکل ویسٹ کی ری سائیکلنگ سے تیار کئے گئے یہ شاپنگ بیگز انسانی صحت کی خرابی کا باعث ہے اور سیوریج کے نظام کے لئے بھی تباہ کن اور آبی حیات کے لئے جان لیوا ہیں۔

(جاری ہے)

جو کہ کینسر جیسی مہلک بیماری کا بھ سبب بن رہے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ کے ذمہ دار ادارے ان بیگز کے مضر صحت ہونے سے بخوبی واقف ہیں لیکن درجنوں اجلاسوں اور سینکڑوں چھاپے مارے جانے کے بوجود حکومت آج تک اس پر پابندی یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں