فلم انڈسٹری بحران ،ڈائریکٹر ،ہنر مند و دیگر ورکرز کی مالی امداد کیلئی حکومتی و نجی اداروں سے اپیل

منگل 17 اپریل 2018 14:24

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) فلم انڈسٹری بحران کے باعث فلم ڈائریکٹر ،معاون، ہنر مند و دیگر ورکرز نے حکومتی و نجی اداروں کی طرف سے مالی امداد کیلئے کو ششیں شروع کر دیں،ایورنیو، باری سمیت دیگر سٹوڈیوز میںموجود غریب و بیمار کیمرہ مینوں ،ایڈیٹرز اور فائٹرز کی اکثریت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے ، فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور کوئی بھی دوسری فلمی تنظیم فنکاروں کے مالی مسائل حل کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس پر غریب فلمی مزدوروں اور ہنر مندوں میں مایوسی پھیل گئی ہے، معاونین اقبال عسکری، مقصود احمد، کیمرہ مین فقیر جمال، رضوان احمد، گلوکار انو ررفیع، اداکار تبسم ، فریحہ ناز، رضیہ ملک، صابرہ سلطانہ و دیگر متعدد فنکاروں نے حکومتی و نجی اداروں سے مالی امداد کیلئے اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں