کینن چیلنج کپ، گڑھی شاہو جم خانہ اور کینٹ جم خانہ نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی

پیر 16 اپریل 2018 16:50

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)گڑھی شاہو جم خانہ اور کینٹ جم خانہ کرکٹ کلب نے اپنے اپنے میچ جیت کر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کر کٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ، گڑھی شاہو جم خانہ کے آصف گوندل اور کینٹ جم خانہ کے آفتاب کی عمدہ کارکردگی ان میچوں کی خاص بات تھی ، پنڈی جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ پر گڑھی شاہو جم خانہ کلب نے گلبرگ ایگلٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ،گلبرگ ایگلٹس کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 38.

(جاری ہے)

3 اوورزمیں 207 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ، محمد اویس 64،اکمل علی 42، یاسر خان 33 اور توقیر عباس 28 رنز بنا کر نمایاں رہے ،گڑھی شاہو جم خانہ کے آصف گوندل اور ذیشان اکرم نے تین تین جبکہ معاذ خان اور نوید اکرم نے دودو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ، جواب میں گڑھی شاہو جم خانہ نے 33ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 210 رنزبناکر میچ میں کامیابی حاصل کر لی، نعمان قاسم 63،آصف گوندل 39 اور خاقان عباس 38 رنز بناکر نمایاں رہے ،گلبرگ ایگلٹس کے توقیر عباس نے دو جبکہ وسیم عبا س اور محمد اویس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، میچ میں عمدہ کارکردگی پرآصف گوندل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے ان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ، ٹاؤن شپ گرین گراؤنڈ پر کینٹ جم خانہ نے دھرمپورہ کلب کو 53رنز سے شکست دیدی ،کینٹ جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 252 رنزبنائے ، آفتاب 58، زبیر بٹ 39، فیضان بٹ 37 اور احسان 25 رنزبناکر نمایاں رہے ،دھرمپورہ کلب کی طرف سے محمد جمیل اور عاقب خان نے تین تین جبکہ معاذتیمیہ اور اویس ڈوگر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، جواب میں دھرمپورہ کلب کی پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 199رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، میر سعید 65، اویس ڈوگر 45 اور معاذ تیمیہ 27 رنز بناکرنمایاں رہے ،کینٹ جم خانہ کی طرف سے فیضان رسول نے تین ، محمد اسد نے دو جبکہ فیضان بٹ ، رضوان فیصل اور آفتاب نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا ، میچ میںعمدہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر کینٹ جم خانہ کے آفتاب کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں