گرین پاکستان پروگرام کے تحت محکمہ وائلڈلائف اینڈ پارکس کے افسران کی تربیت شروع

کورس سے افسران کی استعداد کار میں اضافہ اورانتظامی معاملات میں نمایاں بہتری آئیگی ، ڈی جی خالد عیاض خان

پیر 16 اپریل 2018 16:50

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہاہے کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملازمین کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں آفس مینجمنٹ سکلز کورس میں 20افسران حصہ لے رہے ہیں،انہوں نے توقع کا اظہار کیاکہ تربیتی عمل ملازمین کی صلاحیتوں میں نکھار اوراستعداد کار میں اضافے کاباعث بنے گا ،ا نہوں نے یہ بات سوموار کو یہاں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ حکومت پاکستان میں تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹر ز محمد نعیم بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف عامر مسعود کے علاوہ تربیتی کورس میں شرکت کرنیوالے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ساہیوال مصباح سرور ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ملتان محمد سلیم اختر ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف فیصل آباد محمد زاہد اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ عبدالشکور منج ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف کیپسٹی بلڈنگ پراجیکٹ گٹ والا ڈاکٹر زاہد فاروق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف پنجا ب وائلڈلائف ریسرچ سنٹرگٹ والا فیصل آباد عارفہ بتول ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولپور جام ذوالفقار علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ احسان احمد راجہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہو ر محمد رفیق ، ایجوکیشن افسر لاہور چڑیاگھر کرن سلیم ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسر جہلم عاصم بشیر چیمہ ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرجھنگ محمد عامر ملک ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرملتان جمشید قادر بھٹی ،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرٹوبہ ٹیک سنگھ باقر عباس شاہ ،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرقصور عثمان الحسن ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرپاکپتن محمد فرید غوری ، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسربھکر شاہد نواز ،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرمنڈی بہائوالدین عدنان علی ،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرراولپنڈی رضوانہ عزیز اور ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرراجن پور محمد احمد بھی موجود تھے ، ڈی جی خالد عیاض خان نے کہا کہ ٹریننگ کورس افسران کی دفتری امور سرانجام دینے کی صلاحیتوں میں مزید بہتری لانے اور ان کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ممدو معاون ثابت ہوگا جس سے محکمہ کے انتظامی معاملات میں نمایاں بہتری آئے گی،انہوں نے افسران کومقررہ شیڈول کے مطابق کورس میں شرکت سے بھر پور استفادہ کرنے اورنئے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورس میں سکھائی گئی نئی جہتوں سے آشنائی کے ضمن اپنی تمام توانائیاںبروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں