ماتحت عدلیہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ بھی میدان جنگ بن گیا

ضمانت خارج ہونے کے بعد وکلاء اور ملزمان آپس میں الجھ پڑے،وکلاء اور ملزمان کا گھونسوں مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال،سائلین تماشا دیکھتے رہے

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) ماتحت عدلیہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ بھی میدان جنگ بن گیا،ضمانت خارج ہونے کے بعد وکلاء اور ملزمان آپس میں الجھ پڑے،وکلاء اور ملزمان کا گھونسوں مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال،سائلین تماشا دیکھتے رہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے محمد اکرم محمد اشرف وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی،لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہوئی تو کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی ملزمان اور وکلاء آپس میں الجھ پڑے ،لڑائی میں وکلاء نے ملزمان کی خوب دھلائی کی،وکلاء اور ملزمان آزادانہ طور پر گھونسوں مکوں اور لاتوں کا استعمال کرتے رہے، جھگڑے سے عدالتی احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا بعض سائلین تماشا دیکھتے رہے جبکہ کئی سائلین خود کو بچاتے دکھائی دئیے،عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں