لاہور ہائیکورٹ ،پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی، مقامی وکیل رانا علم الدین غازی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کووسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق میسر نہیں،انہوں نے کہا کہ وسائل پر قابض طبقہ سیاسی مقاصد کے لئے پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہے جس کی وجہ سے نئے صوبے نہیں بنائے جا رہے،نئے صوبے نہ بننے سے پنجاب کا محروم طبقہ پس رہا ہے ان کو سیاسی اور آئین کے تحت شہری حقوق بھی میسر نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کی طرز پر تین نئے صوبے قائم کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے کہ کس قانون کے تحت عدالت نئے صوبے بنانے کا حکم دے سکتی ہے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں